18 مارچ 2010 - 20:30

یمن کے حکام کے مطابق یمن میں القاعدہ کے رہنما سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

یمن کے صوبے شبوا کے گورنر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اس گھر کو گھیر لیا تھا جس میں عبد اللہ المحضار چھپے ہوئے تھے۔ عبد اللہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ یمن میں القاعدہ کے رہنما ہیں۔ یمنی سکیورٹی دستوں نےاسی علاقے میں کارروائی میں القاعدہ کے دیگر چار ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔